فلائٹ شیڈول میں بہتری ، پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ
کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئی
اسلام آباد،کراچی (ویب نیوز)
پی ایس او سے معاملات طے پانے کے بعدپاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)کے فلائٹ شیڈول میں بہتری آئی ہے، پی آئی اے کی مقامی اور بین الاقوامی 29 پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 368، 308، 309، 369 اور دمام کی ایک پرواز پی کے 242 منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے لاہور کے لئے پی آئی اے کی پرواز 304، 305، ملتان کے لئے پی کے 331، دبئی کے لئے پی کے 214 اور سکھر کے لئے پی کے 536، 537 منسوخ ہوئیں ۔اسلام آباد سے سکھر کے لئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 631، 632، القسیم پی کے 167، دبئی پی کے 233 منسوخ کی گئیں جبکہ اسلام آباد سے ابوظہبی کی پرواز پی کے 161 اور جدہ کے لئے پی کے 841 منسوخ ہوئیں۔پشاور سے دبئی کے لئے پی آئی اے کی پروازیں پی کے 283، 284، شارجہ پی کے 257، 258 اور ابوظہبی کے لئے پی کے 217، 118 منسوخ ہوئیں ۔سیالکوٹ سے دمام کے لئے پرواز پی کے 243، کویت سٹی پی کے 240 اور شارجہ کے لئے پی کے 210 منسوخ ہوئیں ۔