مالی بحران ، پی آئی اے کی 15پروازیں منسوخ
لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال کردیا گیا
اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257 منسوخ کردی گئیں
اسلام آباد (ویب نیوز)
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ مالی اور انتظامی مشکلات پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہے ، لاہور،سیالکوٹ، ملتان کا فلائٹ آپریشن 100 فیصد بحال کردیا گیا تاہم دیگر 15 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔پی آئی اے کی پروازوں کی منسوخی کی شرح میں کمی آنے لگی ، ایئر لائن حکام کے مطابق گزشتہ 16 روز میں پی آئی اے کی ملکی و غیر ملکی 735 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد سے پی آئی اے کی کوئی پرواز منسوخ نہیں ہوئی جبکہ کراچی اسلام آباد پی کے 368، 369، کراچی تربت 501، 502 منسوخ کی گئیں۔حکام کے مطابق کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 کراچی سکھرپی کے 536، 537 دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213 منسوخ ہے ، اسی طرح اسلام آباد ملتان پی کے 681، 682، شارجہ پی کے 182، پشاور شارجہ پی کے 257 اور دبئی پی کے 284 منسوخ کردی گئیں۔