ڈی چوک کے قریب تحریک لبیک پاکستان کا طوفان الاقصی مارچ
اسماعیل ہانیہ آپ کے مشن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں ۔ حافظ سعد رضوی
حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا۔سربراہ ٹی ایل پی کا خطاب
تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسماعیل ہانیہ کا وڈیو لنک سے خطاب
اسلام آباد (ویب نیوز)
فیض آباد سے تحریک لبیک پاکستان کا طوفان الاقصی مارچ چائنا چوک پہنچ گیا ۔تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے قیادت کی۔ ڈی چوک کے قریب مارچ کی جلسہ گاہ آمد پر پنڈال نعروں سے گونج اٹھا ۔ لبیک یااقصی ۔لبیک یا اقصی کے نعروں کی فلک شگاف گونج تھی جب کہ سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد کے نعرے لگتے رہے ۔ اس موقع پر ریڈ زون شاہراہ دستورکو جانے والے تمام راستے بڑی تعدادمیں کنیٹنرز رکھ کر بند کردیئے گئے۔ بلیو ایریا میں مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ الیکشن آئے گا تو لڑلیں گے ابھی یہودیوں سے لڑنے کا وقت ہے، اس وقت قبلہ اول کے تحفظ کا وقت ہے حافظ سعد رضوی اس وقت دشمن کو پاکستان کو اللہ کی دی ہوئی طاقت دکھانے کا وقت ہے۔ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ہم فلسطین کے لئے تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کو تیار ہیں حافظ سعد رضوی نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ سن لیں آپ کے مشن کے لئے ہم سب اکٹھے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کر دیا۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم دم خم والی ہے، آج عالمی استعمار نے سمجھ لیا پاکستان کو قرضوں میں جکڑ کر ہم نے کمزور کر دیا، حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے۔سعد رضوی نے کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے، اس وقت قبلہ اول کے تحفظ کا وقت ہے، اس وقت دشمن کیلئے پاکستان کو اللہ کی دی ہوئی طاقت دکھانے کا وقت ہے۔سعد حسین رضوی نے کہا کہ آج حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں نے سوسال جنگ لڑ کر آزادی حاصل کی ،پاکستانی قوم دم خم والی ہے میں کہتا ہوں پاکستانی دم خم ہی نہیں بم خم والی بھی ہے۔ آج عالمی استعمار نے سمجھ لیا کہ پاکستان کو قرضوں میں جکڑ کر ہم نے کمزور کردیا ہے آج تک حکومت پاکستان ایک بحری جہاز بھی غزہ کے مسلمانوں کے لئے نہیں بھیج سکی، حکومت پاکستان بتائے وہ خاموش کیوں ہے آج حکومت پاکستان قرضوں سے نجات کی امت مسلمہ اور اپنی قوم سے اپیل کرے بہت جلد یہ قرض اتار سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ حماس نے گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ہے آج کا یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے ہمیں مسلم ممالک کے پاس قرضہ اتارنے کے لئے جانے دو حکومت پاکستان فلسطینیوں کی عملی مدد کا اعلان کرے۔ آج پاکستان میں بہت بڑے عہدے پر حافظ ہیں مگر وہ محافظ فلسطین بنیں۔ میڈیا ہمیں بتائے کہ اسے فلسطینی بچوں کے چھیتڑے اڑتے نظر نہیں آرہے ہم اعلان کرتے ہیں کہ گریٹر اسرائیل کے راستے میں رکاوٹ بنیں گے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ پاکستانی فوج کو فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے روانہ کریں سربراہ ٹی ایل پی نے کہا کہ اگر اس ظلم کے خلاف دنیا کی بہترین فوج نہیں جاسکتی تو کب جائے گی ۔ اگر حکومت فلسطین میں فوج نہیں بھیج سکتی تو تمام دینی جماعتوں کو جمع ہونے دے اور پھر لائحہ عمل طے کرنے دے ،حکومت کو فلسطین جانے کے لئے افرادی قوت چاہئے تو ہم دیں گے آپ کو معاشی قوت چاہیئں ہم دیں گے حافظ سعد رضوی نے کہا کہ ہم ایک وقت کی روٹی کھاکر بچت کرکے جہاد کے لئے دینے کو تیار ہیں۔ اس موقع پر حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ نے طوفان الاقصی مارچ سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا فلسطینیوں اور قبلہ اول سے نظریاتی تعلق ہے ۔ عالمی تنازعات میں پاکستان کے موقف کو اہمیت حاصل ہے،پاکستان کے لوگ اسلام کے فرزند ہیں۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے انگریز کا مقابلہ کیا اور آزادی حاصل کی انھوں نے کہا کہ افغانستان نے بھی جہاد کرکے عالمی استعمار سے آزادی حاصل کی، فلسطینی و کشمیری آج بھی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، حماس نے طوفان الاقصی آپریشن میں ہزاروں شہدا پیش کرکے عالم اسلام کی جنگ لڑی ہے اسرائیل کا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ پاکستانی بھائی بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں