عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے ۔شیر افضل مروت

مولانا فضل الرحمن  کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

  پرویز خٹک لوٹا نہیں بلکہ ملک بھر کے لوٹوں کا سربراہ ہے

نوشہرہ میں کنونشن سے خطاب

نوشہرہ( ویب  نیوز)

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ  پرویز خٹک لوٹا نہیں بلکہ ملک بھر کے لوٹوں کا سربراہ ہے، پاکستان کا عدالتی نظام مفلوج ہو چکا ہے عمران خان کو انصاف پاکستان کے عوام دلائیں گے، انتقامی سیاست جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو  ہراساں کیا جارہا ہے۔جیل سے خان کا پیغام ہے کہ  فرغون کو ملیامیٹ کرنا ہے، خیبر پختونخوا اٹھ چکا ہے ہم نے پنجاب کو جگانا ہے، 8 فروری کو تمام چوروں کو عوام  ووٹ کی طاقت سے مسترد کریں گے۔مولانا فضل الرحمن  کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے،برفباری کا بہانہ نہیں  چلے گا شکست آپ اور اے این پی کا مقدر ہے، پی ٹی آئی کو مائنس کرنے کی بات  کرنے والوں کو عوام نے  مائنس کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میںتحریک انصاف کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے سابق مشیر وزیر اعلیٰ خلیق الرحمن، سابق ایم پی اے اورصوبائی نائب صدر ادریس خٹک، ضلعی صدر میاں عمر کاکا خیل، نادیہ خٹک اور ضلعی جنرل سیکریٹری میاں ابراہیم شاہ سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔شیر افضل مروت نے کہا کہ عوام نے عمران خان کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، تحریک انصاف کے قائدین کی خواتین پر الزام تراشی کرنے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ عمران خان نے  نوشہرہ کو صوبائی حکومت دی تھی،احسانات ان گنت ہیں۔ نوشہرہ نے آج پورے صوبے کے کنونشنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پرویز خٹک کہتا ہے کہ میں پی ٹی آئی کو توڑوں گا آج نوشہرہ میں آپ کے اپنے عوام نے آپ کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔اپنے محسن کے پیٹھ میں خنجر گھونپنے والا پختون نہیں دیکھا۔خیبر پختونخوا کے جس جس لیڈر پر ایف آئی آر درج ہے جن کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہیں جس جس کو ذلیل کیا گیا ہے  ہم ان سے ضرور پوچھیں گے۔ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پورے صوبے میں  احتجاج ہوگا۔ سابق ایم این اے جنید اکبر کو کچھ ہو گیا تو اس کی ذمہ دار کے پی حکومت ہوگی۔ علی آمین گنڈا پور، اسد قیصر ، شکیل خان، جنید اکبر ، خلیق الرحمن  عوام کے لیڈر ہوں گے۔ انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا کو  بیدار کرنے  میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بلاول بھٹو لنگوٹ کس لو کوہاٹ میں مقابلہ ہوگا۔نوشہرہ کنونشن کے لئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ نوشہرہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ تحریک انصاف کے ورکرز اور رہنما  نے  قافلوں کی شکل میں کنونشن میں شرکت کی۔  انھوں نے کہا کہ  پرویز خٹک لوٹا نہیں بلکہ ملک بھر کے لوٹوں کا سربراہ ہے،اس نے ہر دور میں صرف اقتدارکیلئے اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کی ،آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے غیور کارکن پرویز خٹک کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ ان کو تحریک انصاف چھوڑنے کا پچھتاوا ہوگا اور اپنی آنے والی نسلوں کو بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے پنگا نہ لینے کی نصیحت کرے گا، جس طرح مراد سعید اور انکی اہل خانہ کو جس طرح ہراساں کیا گیا ہے اسکا تو کوئی سوچ بھی نہیں کرسکتا لیکن پرویز خٹک کیسا سیاسی رہنما ہے پارٹی  پرتھوڑا سا مشکل وقت کیا آگیا  پھسل گیا ،  لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا کیونکہ نوشہرہ کے نام نہاد لیڈر کا کھیل وڑ گیا ہوگا  الیکشن میں