A picture shows Israeli air strikes in the Gaza Strip, controlled by the Palestinian Islamist movement Hamas, on May 10, 2021. - Israel launched deadly air strikes on Gaza in response to a barrage of rockets fired by the Islamist movement Hamas amid spiralling violence sparked by unrest at Jerusalem's Al-Aqsa Mosque compound. (Photo by MAHMUD HAMS)

اسرائیلی بمباری سے غزہ میں تباہی، غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18987 ہوگئی

خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کی پناہ گاہ بنے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا: القسام بریگیڈز

غزہ ( ویب  نیوز)

غزہ میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان کشیدگی اور لڑائی 70 ویں دن بھی جاری رہی۔ پٹی میں فوری جنگ بندی کے کوئی آثار نظر نہیں آئے۔ غزہ کو شدید انسانی بحران کا سامنا رہا۔ جنگ میں پیش رفت میں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے گذشتہ شام سائرن بجنے کے فورا بعد القدس کی فضائی حدود میں کئی راکٹوں کو روک دیا۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ 30 اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ القدس میں سائرن بجائے گئے۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری جاری رہی۔ عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 18987 ہوگئی۔ حماس تحریک کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ اس نے خان یونس میں ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جہاں اسرائیلی فوجی چھپے ہوئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے تصدیق کی تھی کہ اس کی افواج نے شجاعیہ بٹالین کے ہیڈ کوارٹرز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں کئی علاقوں پر اسرائیلی بمباری کی جاتی رہی۔ بمباری سے غزہ کی پٹی میں مواصلاتی نیٹ ورک اور انٹرنیٹ مکمل طور پر منقطع ہوگیا۔ خان یونس کے مشرق میں پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ فلسطینی دھڑوں نے شجاعیہ میں اسرائیلی ٹینکوں کی پیش قدمی میں رکاوٹ ڈالی۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کا ایک فوجی جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مارا گیا۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سپیشل فورسز نے غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے ایک یرغمال کی لاش برآمد کر لی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سپیشل فورسز نے غزہ کی پٹی میں فرانسیسی اسرائیلی یرغمال ایلیا ٹولیڈانو کی لاش برآمد کی اور اسے اسرائیل منتقل کردیا۔مزید یہ اعلان بھی کیا گیا کہ 7اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران پکڑے گئے دو اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں بھی غزہ کی پٹی سے ملی ہیں۔ آئی ڈی ایف نے کارپورل نک بازر اور سارجنٹ رون شرمین کی لاشیں برآمد کیں اور انہیں اسرائیل کو واپس بھیج دیا۔ فلسطینی خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے خان یونس اور رفح پر اسرائیلی حملوں میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل نے خان یونس شہر کے متعدد محلوں پر توپ خانے سے بمباری کی۔ اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں کویتی وسپتال کے قریب ایک رہائشی چوک پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے تین روز کے دوران 36 اسرائیلی فوجی ہلاک کئے ہیں۔