ملک بھر میں مہنگائی کی شرح آٹھ ماہ کی بلندترین سطح44.64فیصد تک پہنچ گئی
خشک پیازٹرپل سینچری کراس کر گیا قیمت320روپے فی کلو تک جا پہنچی ،آلو بھی واپس سینچری 100روپے فی کلو گرام،
رواں ہفتے مہنگائی میں اضافہ کی شرح0.34فیصد رہی
اسلام آباد(ویب نیوز)
جنوری 2023سے لیکر جنوری2024 کے دوران ملک بھر میں مہنگائی کی شرح آٹھ ماہ کی بلندترین سطح44.64فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ 18جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ کی شرح0.34فیصد رہی ،پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئی قیمتوں میں اتار چڑھاو کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں خشک پیازٹرپل سینچری کراس کر گیا قیمت320روپے فی کلو تک جا پہنچی ،آلو بھی واپس سینچری 100روپے فی کلو گرام، جبکہ ٹماٹر بھی ڈبل سینچری کراس کر کے220روپے فی کلو گرام تک جا پہنچے ہیں لال مرچ1600روپے فی کلو گرام،دال مسور400روپے فی کلو گرام،دال مونگ360روپے فی کلو گرام،دال ماش 600روپے فی کلو گرام،دال چنا260روپے فی کلو گرام تک جا پہنچیراولپنڈی میں 20کلو گرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت 2960روپے،بنوں میں 10کلو گرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت1320روپے، راولپنڈی میں ہی 1کلو گرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت173.93روپے فی کلو رام کی بلند سطح پر پہنچ گئیچینی164روپے فی کلو گرام پر برقرار،گائے کا گوشت ہڈی سمیت فی کلو گرام1100روپے،بکرے کا گوشت2200روپے فی کلو گرام، زندہ مرغی530روپے فی کلو گرام تک جاپہنچی18جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں ضافہ ہوا ان میں پیاز کی قیمت میں 18.31روپے فی کلو گرام،ٹماٹر کی قیمت میں 10.78روپے فی کلو گرام،انرجی سیور بلب کی قیمت میں 9.63روپے فی کلو گرام،زندہ مرغی کی قیمت9.86روپے فی کلو گرام،لہسن12.71روپے فی کلو گرام،کیلا3روپے فی درجن،انڈے7.87روپے فی کلو گرام،ماچس10پیسے،دال ماش8.52روپے کلو گرام،دال مونگ4.37روپے فی کلو گرام،ٹوٹا چاول2.22روپے فی کلو گرام،گائے کا ہڈی سمیت گوشت10.22روپے فی کلو گرام،دال چنا3.04روپے فی کلو گرام،ایندھن کی لکڑی10.31روپے فی من، ایل پی جی سیلینڈر28.93روپے،بکرے کا گوشت7.52روپے، سرٹنگ کا کپڑا1.52روپے فی میٹر،دال مسور1.11روپے،باسمتی چاول71پیسے فی کلو گرام، دال پلیٹ1.20روپے، سرسوں کا تیل1.24روپے فی لیٹر،پکے گوشت کی پلیٹ27پیسے فی کلو گرام مہنگا ہوا ہے18جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران جن اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ان میں آلو10.32روپے فی کلو گرام،پیٹرول8.02روپے،چینی1.32روپے فی کلو گرام،لپٹن چائے190گرام1.11روپے، ڈالڈا گھی2.5کلو گرام ڈبہ1.78روپے،ڈالڈا گھی5کلو گرام ڈبہ2.31روپے،20کلو گرام آٹے کا ٹھیلہ1.85روپے،گڑ9پیسے فی کلوگرام سستا ہوا ہے۔۔