میرٹ کی خلاف ورزی کروں گی نہ ہونے دوں گی،سیاسی بھرتی نہیں ہو گی:مریم نواز شریف

احتساب،شفافیت،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک میری ریڈ لائن ہے،مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا

پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ ،میوزیم کا افتتاح بھی کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سول سیکرٹریٹ میں زیر تکمیل پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا

لاہور ( ویب  نیوز)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خدمت کے جذبے سے سر شار،دیانتدار افسروں کو سلیوٹ کرتی ہوں۔میرٹ کی خلاف ورزی نہ کروں گی نہ ہونے دوں گی۔کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی۔ مالیاتی امور میں شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دربار ہال سول سیکرٹریٹ میں افسروں سے خطا ب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کو معیاری علاج کی سہولت میسر ہونی چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی اور پولیو سے بچاؤ پر توجہ دی جائے اور صحت اور دیگر شعبوں میں عوامی افادیت کے منصوبے جاری رکھے جائیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ افسر اور ملازمین میری ٹیم ہیں،کام کرنے والوں کو سپورٹ کیا جائے گا۔ عوام کی خدمت مشن کی تکمیل کے لئے اچھی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ سول سرونٹس محب وطن اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہیں۔احتساب،شفافیت،کوالٹی ورک اور ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں۔ کام کرنے والوں کا احترام کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ حلف برداری کے بعد سیدھی آفس گئی اور کام شروع کردیا۔ عوام کے مسائل کا فوری حل چاہیے۔ادارہ جاتی تنظیمی اصلاحات کرنا ہوگی،جڑ تک پہنچ کر مسائل ختم کریںگے۔جس میںوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوچیف سیکرٹری زاہد زمان اختر،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری صحت اورسیکرٹری خزانہ نے محکموں کے افعال کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور سول سیکرٹریٹ کو تاریخی اور قدیمی حالت میں بحالی پراجیکٹ کو سراہا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکرٹریٹ میں میوزیم کا افتتاح بھی کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکرٹریٹ میں زیر تکمیل پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا۔چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان نے بریفگ دی۔پرویز رشید،ارکان اسمبلی مریم اورنگ زیب، عظمی بخاری، ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،آئی جی اورسیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی