حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز سامنے لے آتی تومذاکرات کے لیے تیار تھے، اب بھی تیار ہیں،صاحبزادہ حامد رضا
پانچ رکنی کمیٹی کے مزاکرات کا مینڈیٹ ہے جو بھی ہمارے ساتھ مزاکرات کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے، صحافیوں سے گفتگو
اسلا م آباد( ویب نیوز)
سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے پہلے بھی تیارتھے، اب بھی تیار ہیں، عمران خان نے مذاکرات کا مینڈیٹ 5 رکنی کمیٹی کو دیا ہے، حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو ہم اس پر بات کرنے کو تیار تھے، اب بھی تیار ہیں۔بدھ کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 5 رکنی کمیٹی کو بات چیت کا مینڈیٹ دیا ہے وہ جو فیصلہ کرے گی وہی قابل عمل ہو گا۔پانچ رکنی کمیٹی کے مزاکرات کا مینڈیٹ ہے جو بھی ہمارے ساتھ مزاکرات کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے۔مزاکرات کے حوالے سے ڈیولپمنٹ کی جہاں تک بات ہے تو امید ہے آج میٹنگ ہوگی حکومت پہلے بھی کوئی قابل عمل چیز لے کر آتی تو ہم اس پہ بات کرنے کو تیار تھے اب بھی تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے کوئی نئی چیز نہیں ہے، ہم پہلے بھی مذاکرات کرنا چاہتے تھے اوراب بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جو بھی مذاکرات کرنا چاہے ہمارے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی کہتے تھے کہ حکومت کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ نہیں ہے، یہ لوگ پارلیمنٹ میں ایک بات کر کے چلے جاتے تھے لیکن عملا یہ کچھ بھی نہیں کرتے تھے۔حامد رضا نے کہا کہ اگرحکومت پہلے بھی کوئی چیز سامنے لے کر آتی تو ہم اس پر بات چیت کرسکتے تھے، بدھ کو 5 رکنی کمیٹی کے درمیان مشاورت ہو گی امید ہے اس حوالے سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں امانت ہوتی ہیں، مذاکرات کے حوالے سے معاملات عمرایوب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خون نا حق سائنس آف نیچر ہے، یہ بولتا ہے، اس کا ثبوت وزیر دفاع خواجہ آصف کی پارلیمنٹ کی منگل کی تقریر ہے، ان سے پارلیمنٹ کے اندرایسی گفتگو کی توقع نہیں ہوتی لیکن منگل کوالفاظ ان کا بھی ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ اس لیے انہیں بھی پتا ہے کہ گولی چلی ہیاورخونِ ناحق بہاہے
۔





