اسرائیلی جارحیت ،غزہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 80فلسطینی شہید ،304زخمی
شہدا کی کل تعداد 57418 ہو گئی جبکہ 136261 زخمی ہو چکے ہیں،فلسطینی وزارت صحت
غزہ ( ویب نیوز) غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 80فلسطینی شہید اور304زخمی ہو گئے ۔ وزارت صحت فلسطین کے جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں 80 شہدا اور 304 زخمی لائے گئے۔ اب بھی کئی شہدا اور زخمی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جہاں تک امدادی اور شہری دفاع کی ٹیمیں رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں، 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک57418 فلسطینی شہید اور 136261 زخمی ہو چکے ہیں۔ 18 مارچ 2025 سے اب تک کی مدت میں 6860 شہدا اور 24220 زخمی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انسانی امداد کے منتظر 8 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد امداد کے حصول کے دوران شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 751 اور زخمیوں کی تعداد 4,931 تک پہنچ چکی ہے۔





