جماعت الاحرار کے خوارج نے دہشت گردوں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکا کرنے کے بعد سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا
… (کراچی رینجرز کیمپ ) بھارتی خوارج کا حملہ ناکام ( 3 جوان شہید )
مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔ پاکستان شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے لیے حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں کرے گا۔ آئی ایس پی ار
قوم اپنی بہادر مسلح افواج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔ وزیراعظم . چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
راولپنڈی: (خصوصی رپورٹر ) پاکستان رینجرز سندھ کے ایک کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، بروقت جواب میں 3 دہشت گرد مارے گئے، رینجرز کے 3 جوان دھرتی پر قربان ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جون کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے ایک کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار کے خوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا، دہشت گردوں نے کیمپ کے مرکزی گیٹ پر دھماکا کرنے کے بعد سکیورٹی حصار توڑنے کی کوشش کی۔
رینجرز کے جوانوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا، کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے تین بہادر سپوت شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی ار کے مطابق مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان شہداء کے خون کا بدلہ لینے کے لیے حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں کرے گا۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان رینجرز کے جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا کر ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنی بہادر مسلح افواج، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ کے کیمپ پر بھارتی پراکسی کے دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ حملہ ناکام بنانے کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوت پوری قوم کے ہیرو ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سپوتوں کی لازوال قربانی قوم کے پختہ عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بھارتی پراکسی تنظیم جماعت الاحرار کے بزدلانہ دہشت گرد حملے کو ناکام بناتے ہوئے رینجرز کے جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔
نمازِ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر سندھ نہال ہاشمی ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز، شہداء کے اہلِ خانہ اور سینئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس کا مکمل حساب لیا جائے گا، دہشت گرد جہاں بھی ہوں، سکیورٹی فورسز ان کا تعاقب کرکے انہیں کیفرِ کردار تک پہنچائیں گی۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ملک سے اس ناسور کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے، بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر جامِ شہادت نوش کیا، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سندھ حکومت سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نمازِ جنازہ کے بعد شہداء کے جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گورنر سندھ کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔





