ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں. صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف
سپر (خاران خضدار کامیاب آپریشن) 17 دہشت گرد جہنم واصل ( دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا )
سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس کے دوران متعدد بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود، دیگر جنگی سامان، 2 گاڑیاں اورایک موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
خضدارمیں دہشت گرد علاقے میں تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں موجود تھے، فورسز کی پیش قدمی پر دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی اور فائرنگ شروع کردی.دوسری جانب شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے،
سکیورٹی فورسزبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا

کوئٹہ (ما نیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزبلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور انہیں منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ کہ دہشت گرد علاقے میں تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں موجود تھے، فورسز کی پیش قدمی پر دہشت گردوں نے شدید مزاحمت کی اور فائرنگ شروع کردی جس پر سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔
دوسری جانب شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی کلیئر کیا۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور نقل و حرکت کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے جب کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اضافی اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں ذرائع نے مزید واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا اور دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔






