سرگودھا کے 21 نوجوان سعودی عرب میں لا پتہ ( حکومت سے مدد کی اپیل)

نوجوان روزگار کے سلسلے میں ویزوں پر سعودی عرب گئے تھے اور وہاں ٹیکسی ڈرائیورز کے طور پر کام کر رہے تھے
سرگودھا کے 21 نوجوان سعودی عرب میں لا پتہ، اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ لاپتہ نوجوانوں سے طویل عرصے سے رابطہ نہ ہونے کے باعث شدید تشویش میں مبتلا ہیں، لاپتہ افراد میں ایک ہی قبیلے سے تعلق رکھنے والے 13 افراد بھی شامل ہیں۔

لواحقین  نے بتایا کہ لاپتہ نوجوانوں میں مجتبیٰ بلوچ، رضی خان، محمد خاور اقبال اور دیگر شامل ہیں۔ اہلخانہ نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ اور چیف آف آرمی اسٹاف سے معاملے کا نوٹس لینے اور سعودی حکام سے رابطہ کرکے نوجوانوں کی بازیابی میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر لاپتہ افراد سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو انہیں اس بارے میں ثبوت فراہم کیا جائے، تاہم اگر وہ کسی جرم میں ملوث نہیں تو ان کی فوری بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

اہلخانہ نے حکومت سے  مزید مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے 21 پاکستانی نوجوانوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے انہیں جلد از جلد اہلخانہ سے ملایا جائے۔