ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس، سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔
عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔





