اسلام آباد (ویب ڈیسک)
نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر لی، فیصلے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کےبعد ہو گا۔
بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر، عوام پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموارہو گئی۔ بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کر کے نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔
حکومت نے بجلی ایک روپے 95 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔