مظفرآباد (ویب ڈیسک)
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجن آزاد کشمیر کے زیراہتمام پرائم منسٹر پاکستان لیپ ٹاپ سکیم کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مظفرآباد میں سپیشل طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم تقریب کا انعقاد ، تقریب زیر صدارت ریجن ڈائریکٹر محترمہ شازیہ صدیق منعقد ہوئی،تقریب کے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر کالجز اے جے کے وریجن ڈائریکٹر علامہ اقبال پروفیسر محمد زبیر ساجد تھے ، لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریجن ڈائریکٹر زبیر ساجد نے کہا کہ آئی ٹی کی تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے ، ہم اپنے بچوں کوجدید تعلیم سے آراستہ کرانے کے لئے آئی ٹی کا شعبہ وقت اہم کی ضرورت ہے ، آج آئی ٹی ہر شعبہ کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے ،دن کی ترقی کا راز آئی ٹی سے وابستہ ہے ،اوپن یونیورسٹی نے کرونا وباء کے دوران آن لائن تدریسی عمل جاری رکھا ، بہت ساری یونیورسٹیز نے ہم سے رابطے کررہی ہیں کہ آن لائن تدریسی عمل کے لئے ان کی معاونت کی جائے ، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایک بہترین تدریسی ادارہ ہے ،کرونا وباء کی وجہ سے اوپن یونیورسٹی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ، آزاد کشمیر میں شرح خواندگی میں اوپن یونیورسٹی اپنا اہم کردار ادا کررہی ہے ، جہاں دوسرے طالبعلم ہمارے ادارے کی پہچان ہیں وہیں سپیشل بچے بھی اس معاشرے میں ہماری توجہ کے مستحق ہیں ان کی داد رسی کرکے ہم ان کی بھی علم کی دولت سے روشناس کرا سکتے ہیں ، تمام تعلیمی اداوں میں ان سپیشل طلباء وطالبات کو تعلیم کے زیور سے مستفید کرنا چاہیے ، اس وقت سپیشل بچے توجہ کے منتظر ہیں اگر ان کی مخصوص طریقے سے تعلیمی امداد کی جائے تو نہ صرف شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ معاشرہ بہتری کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ، آج ایسے بچے کئی اداروں اور مختلف پرائیویٹ کمپنیز میں بھی کام کررہے ہیں جو پڑھ لکھ کر بغیر سننے اور بولنے سے محروم ہیں ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سپیشل بچوں کولیپ ٹاپ کمپیوٹر ز کی تعلیم دینے کے فیصلے کی جتنی بھی تائید و حمایت کی جائے کم ہے ، ہم سب پر فرض ہے کہ اپنے ارد گرد جو بھی مستحق اور سپیشل بچے ہیں ان کو تعلیم دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے اختتام پر شہدائے کشمیر، شہدائے کرونا، شہدائے افواج پاکستان ، ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔