اسلام آباد (ویب ڈیسک)
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 80 لاکھ 50 ہزار 376 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 72 ہزار 669 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 39 لاکھ 97 ہزار 110 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 127 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 10 لاکھ 80 ہزار 597 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 179 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 80 ہزار 784 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 67 ہزار 195 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 505 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 410 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 72 ہزار 115 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 38 لاکھ 73 ہزار 825 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 58 ہزار 718 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 36 لاکھ 1 ہزار 566 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 99 ہزار 480 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 51 لاکھ 6 ہزار 329 رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 3 ہزار 601 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 57 ہزار 883 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 123 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 75 ہزار 814 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 455 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 39 لاکھ 62 ہزار 760 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 88 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 93 ہزار 33 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 76 ہزار 625 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 76 ہزار 548 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 79 ہزار 408 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 30 لاکھ 31 ہزار 836 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 773 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 228 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 93 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 447 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 681 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 135 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 3 ہزار 645 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 754 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 34 ہزار 423 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 92 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 8 لاکھ 78 ہزار 86 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 76 ہزار 757 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 41 ہزار 912 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔