مالاکنڈ (ویب ڈیسک)
کمشنر مالاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں کورونا وائرس سے سنگین صورتحال پیدا ہو گئی، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر مثبت کورونا کیسز کی شرح 9 فیصد ہے۔کمشنر آفس سیدو شریف سے جاری بیان میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن نے کہا کہ جن اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کیلئے تمام اضلاع میں پاک آرمی کو طلب کیا گیا۔ کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ ڈی پی او، ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے ہمراہ پاک فوج کے جوان صبح شام فلیگ مارچ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ میں ہسپتال بھر چکے ہیں، بیڈز کم پڑنے لگے ہیں، شرح اموات 2 فیصد ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔