نیویارک ، نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3163873ہو گئیں ،کیسز15کروڑ2لاکھ16ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں588337ہو گئیں ،کیسز3کروڑ29لاکھ83ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کو رونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 20481 ،کیسز1کروڑ83لاکھ68ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں398343افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ45لاکھ23ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں103918افراد جان کی بازی ہار چکے اور کیسز55لاکھ65ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میں کورونا سے ہلاکتیں 109367ہو گئیں ،کیسز47لاکھ87ہزار سے بڑھ گئے ۔ برطانیہ میں اموات 127480ہو گئیں ،کیسز44لاکھ11ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں 120256افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد39لاکھ 94ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں 39398افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز47لاکھ51ہزار سے تجاوز کر گئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 77 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔