اسلام آباد (ویب ڈیسک)
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وباء سے 15 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 58 لاکھ 86 ہزار 756 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 32 لاکھ 57 ہزار 603 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 92 لاکھ 79 ہزار 684 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 9 ہزار 955 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 33 لاکھ 49 ہزار 469 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 93 ہزار 148 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 33 لاکھ 21 ہزار 244 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 66 لاکھ 92 ہزار 782 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 406 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 60 لاکھ 35 ہزار 314 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 30 ہزار 168 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 10 لاکھ 77 ہزار 410 مریض سامنے آ چکے ہیں۔