انڈس موٹر کی طرف سے مستحق اور ضرورت مند طبقات میں رمضان راشن تقسیم کیا گیا
کراچی (ویب نیوز ) انڈ س موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنے فلیگ شپ کمیونٹی اپ لفٹ پروگرام کے تحت اور زیرو ہنگر کے بارے میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف۔2 کیلئے اپنے عزم کے ساتھ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ (ایس ڈبلیو ٹی) کے ساتھ شراکت داری میں مستحق طبقات میں رمضان راشن تقسیم کیا۔
سالانہ رمضان مہم سے کراچی میں آئی ایم سی کے ہمسائے میں واقع دیہاتوں میں رہائش پذیر خاندان مستفید ہوتے ہیں۔ رواں سال آئی ایم سی نے مہم کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے چھ دیہاتوں کے 1200 ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔ ٹویوٹا کمیونٹی اپ لفٹ پروگرام کے ذریعے مستحق اور ضرورت مند طبقات کی متعدد مستقل خدمات کے ذریعے مدد کی جاتی ہے جس میں خوراک کی تقسیم، علاج و معالجہ، نفسیاتی امراض کے لئے کیمپوں کا انعقاد، مذکورہ بالا دیہاتوں میں خاندانوں تک رسائی اور سی ایس آر اقدامات شامل ہیں۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا”ملک بھر میں کورونا وبا کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ان مشکل حالات میں لوگوں کی ہرممکن طریقے سے مدد کرنا ہماری سماجی، اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ ہماری برسوں کی شراکت داری ہے اور میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ جس طرح بے لوث ہو کر خدمات سرانجام دیتی ہے وہ قابل تعریف ہے۔“
ٹویوٹا گوٹھ ایجوکیشن پروگرام کمیونٹی اپ لفٹ پروگرام کا ایک حصہ ہے جو آئی ایم سی کے ہمسایہ میں دیہاتوں میں رہنے والے مستحق طبقات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ابتدائی تعلیم سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک معیاری تعلیم کیلئے ان کو بھر پور مالی مدد کرنا کرتا ہے۔