جوبلی لائف انشورنس نے رمضان المبارک کے تقدس کی مناسبت سے کے پی ٹی پرائمری سکول کے بچوں میں تخائف تقسیم کئے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی مناسبت سے، نجی شعبے کی پاکستان کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے سماجی طور پر ذمہ دار کاروباری ادارے کے طور پر کراچی پورٹ ٹرسٹ پرائمری اسکول کے طلباء میں گفٹ بیگز تقسیم کئے۔ اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بچوں میں مسرت وخوشیاں پھیلانا تھا۔ اس موقع پر جوبلی لائف انشورنس کے بینکاشورنس کے سربراہ رضوان عزیز، کارپوریٹ بزنس ڈسٹری بیوشن کے سربراہ فیض الحسن اور بزنس، انڈویژول لائف انشورنس سیلز ہیڈ ثاقب حیات مرزا موجود تھے۔

گڈی بیگز میں غذائیت اور تفریحی ضروریات کی مختلف چیزیں تھیں، جو طلباء کے چہروں پر مسکراہٹیں لے آئیں۔ جوبلی لائف انشورنس مختلف مواقع پر کمیونٹیز کی مدد کے لیے ہمدرد سرگرمیاں ہمیشہ سے کرتا رہا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، جے ایل آئی کے گروپ ہیڈ ، ریٹیل آپریشنز، مارکیٹنگ اینڈ ایڈمن فرحان فریدی نے کہا: ” رمضان کا خلاصہ یہ ہے کہ اس موقع کی برکات میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو شامل کریں۔ رمضان کے بابرکت مہینے میں جوبلی لائف انشورنس نہ صرف روحانی بلکہ اس کی برکات میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو شامل کرتا ہے۔ ”

جوبلی لائف انشورنس نے رمضان المبارک کے تقدس کی مناسبت سے کے پی ٹی پرائمری سکول میں تخائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر رضوان عزیز، ہیڈ آف بنکاشورنس؛ فضل الحسن، ہیڈ آف کارپوریٹ بزنس ڈسٹری بیوشن اور ثاقب حیات مرزا، بزنس ہیڈ، انڈویژول لائف انشورنس سیلز موجود تھے۔