اسلام آباد (ویب ڈیسک)
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔
کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 113 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 106 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 78 ہزار 959 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 883 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 1 ہزار 538 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 36 لاکھ 29 ہزار 65 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔
تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 20 ہزار 851 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 9 ہزار 125 ہو چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 426 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 753 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 979 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 644 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 78 ہزار 382 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 716 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 534 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 253 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 984 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 508 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 401 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔