اسلام آباد (ویب ڈیسک)

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 96 لاکھ 9 ہزار 923 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 17 ہزار 866 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 84 ہزار 720 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 73 لاکھ 7 ہزار 337 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 96 ہزار 179 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 15 ہزار 308 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 64 لاکھ 11 ہزار 702 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 777 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 65 لاکھ 7 ہزار 427 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 50 ہزار 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 29 لاکھ 92 ہزار 517 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 23 ہزار 436 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 14 ہزار 30 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 6 ہزار 684 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 80 ہزار 379 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 43 ہزار 311 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 50 لاکھ 44 ہزار 936 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 13 ہزار 647 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 88 ہزار 727 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 609 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 37 ہزار 217 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 31 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 16 ہزار 287 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 78 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 81 ہزار 392 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 85 ہزار 481 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 35 لاکھ 35 ہزار 354 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 85 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 370 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 96 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 783 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 113 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 8 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 106 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 78 ہزار 959 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 859 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 7 لاکھ 66 ہزار 492 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 883 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 22 لاکھ 67 ہزار 310 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 لاکھ 1 ہزار 538 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی جبکہ اب تک کُل 36 لاکھ 29 ہزار 65 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔