بلاول بھٹو زرداری دیگر 11 حلقوں کے حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے
اسلام آباد / کراچی (ویب ڈیسک)
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے عام انتخابات کے لئے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے45میں سے34حلقوں پر پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے۔ جن امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں ان میں اپوزیشن لیڈر چوہدری محمدیا سین ، سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ، سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان، چوہدری لطیف اکبر، فیصل ممتا ز راٹھور، سردار قمر زمان، صاحبزادہ اشفاق ظفر، سید بازل علی نقوی، چوہدری محمد ا شرف، چوہدری پرویز اشرف اور دیگر شامل ہیں۔ انچارج میڈیا سیل بلاول ہائوس سریندر ولاسائی کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں وکشمیر کے عام انتخابات کے لئے پارٹی امیدواروں کے ٹکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ میں ڈاکٹر فریال تالپور، سید نیر حسین بخاری، راجہ پرویزاشرف، چوہدری قمرزمان کائرہ اور چوہدری لطیف اکبر شامل۔ فیصل راٹھور، چوہدری پرویزاشرف، جاوید ایوب، چوہدری عبدالمجید، سردار یعقوب خان اور چوہدری یاسین بھی آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ میں شامل تھے۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ میں میاں عبدالوحید، سردار قمرزمان، نبیلہ ایوب، فخرزمان گل پیرا اور عامرعبدالغفار لون بھی شامل رہے۔آزاد جموں و کشمیر کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیگر 11 حتمی امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ بعد میں کریں گے۔ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز کے لئے پی پی پی پارلیمانی بورڈ کے سات اجلاسوں کی سربراہی کی۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ نے 45 حلقوں کے لئے 196 امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ نے مظفر آباد ڈویژن کے 59 خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ نے میرپور ڈویژن کے 51 خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ نے پونچھ ڈویژن کے 61 خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پی پی پی پارلیمانی بورڈ نے جموں اینڈویلی کی 12 نشستوں کے لئے 25 خواہش مند امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ برائے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کا ویڈیو لنک اجلاس۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آزادجموں و کشمیر انتخابات کے حوالے سے قائم پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے حوالے سے اپنی سفارشات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزادجموں و کشمیر کے انتخابات کے لئے پی پی پی کے حتمی امیدواروں کے انٹرویوز کئے۔ پارلیمانی بورڈ کے مطابق آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقے ایل اے 1میرپور 1 میں محمد افسر شاہد، ایل اے 2میرپور 2میں چوہدری عبدالمجید، ایل اے 3میرپور 3میں چوہدری محمد اشرف، ایل اے 5بھنمبر 1میں چوہدری پرویز اشرف، ایل اے 7بھنبر 3میں انیس احمد کشمیری، ایل اے 8کوٹلی 1 میں محمد آفتاب انجم، ایل اے 9کوٹلی ٹو میں جاوید اقبال بدھانوی ، ایل اے 11کوٹلی 4 میں سردار محمد بشیر پہلوان، ایل اے 13 کوٹلی 6 میں محمد ولید انقلابی، ایل اے 14 باغ 1 میں راجہ خاور قیوم ایڈووکیٹ، ایل اے 15 باغ 2 میں سردار ضیاالقمر، ایل اے 16 باغ 3 میں سردار قمر زمان، ایل اے 17 باغ 4 میں فیصل ممتاز راٹھور، ایل اے 18 سدھنوتی و پونچھ 1 میں سردار امجد یوسف خان، ایل اے 19 سدھنوتی و پونچھ 2 میں سردار سعود بن صادق، ایل اے 23 سدھنوتی و پونچھ 6 میں سردار محمد رئیس خان، ایل اے 24 سدھنوتی و پونچھ 7 میں سردار عنایت اللہ عارف پاکستان ، ایل اے 27 مظفرآباد 1 میں سردار محمدجاوید ایوب، ایل اے 28 مظفرآباد 2 میں سید باذل علی نقوی ، ایل اے 29 مظفرآباد 3 میں سردار مبارک حیدر، ایل اے 30 مظفرآباد 4 میں مبشر منیر اعوان، ایل اے 31 مظفرآباد 5 میں چوہدری لطیف اکبر، ایل اے 32 مظفرآباد 6 میں صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر، ایل اے 33 مظفرآباد 7 میں صاحبزادہ محمد امتیاز ظفر، ایل اے 35 جموں 2 میں محمداقبال مجددی، ایل اے 36 جموں 3 میں چوہدری شوکت وزیرعلی، ایل اے 39 جموں 6 میں چوہدری فخرزمان گل پیرا ، ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 میں عامرعبدالغفار لون، ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 میں حفیظ احمدبٹ، ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 میں اظہر گیلانی، ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 میں راشد سلام بٹ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔