آئی ایم سی نے ٹویوٹا فارچیونر ماڈل لائن اپ کو ایک نئی لک کے ساتھ لانچ کردیا
کراچی،(ویب نیوز ) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا فارچیونر ماڈل لائن اپ کو ایک نئی لک کے ساتھ لانچ کردیا جس کا لوگوں کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔ ملک بھر میں ٹویو ٹا کے ڈیلرز 3لاکھ روپے پیشگی ادائیگی کے ساتھ صارفین کی طرف سے آرڈر بکنگ کر رہے ہیں۔ ڈیزل اور گیس انجن تین نئے ویرینٹ یعنی فورچیونر سیگما 4 (فور بائی فور، ون جی ڈی ہائی ڈیزل)، فورچیونر وی (فور بائی فور 2ٹی آر ہائی پیٹرول) اور فورچیونر جی (فور بائی ٹو2ٹی آر ایس ٹی ڈی پٹرول) میں دستیاب ہے۔ ایکس فیکٹری قیمت 7.99ملین سے 9.65 ملین روپے رکھی گئی ہے۔
کمپنی کے چیف ایگزیکٹو علی اصغر جمالی نے کہا”فورچیونر اپنی مثال میں ایک منفرد ماڈل ہے۔ اگر پیسوں کی بات کی جائے تو ایس یو وی بلا شبہ عظم قدر ہے جو غیر معمولی کارکردگی اور طاقت کی حامل ہے اور یہی وجہ ہے کہ صارفین اس کی آمد کے ساتھ اسے حاصل کرنے میں سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے پریمئم صارفین اور نئے خریداروں کے تفریحی ذوق کے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ان کی ضروریات کو پوراکرنے کیلئے ماڈل میں نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا”حکومت کی ”روشن اپنی کار سکیم“ کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی بہت جلد اس سکیم کے تحت اپنے اہل خانہ کیلئے کمپنی سے گاڑیاں خریدسکیں گے۔ آئی ایم سی اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور وہ گاڑی کی ترجیحی بنیادوں پر ڈیلیوری کے ساتھ ایسے صارفین کو سہولت فراہم کرے گی۔“
تینوں ویرینٹس باوقار ایکسٹریئر اور پریمئم احساس کے حامل انٹریئر کے حامل ہیں جبکہ ڈیزل ویرینٹ بہترین کارکردگی دیتا ہے۔ فلیگ شپ ماڈل کی خصوصیات میں نیو جنریشن 1جی ڈی انجن پاور، فیول کی بہتر کارکردگی، سٹیرنگ میں ویریبل فلو کنٹرول کا ضافہ جوسٹیرنگ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے، بہتر ڈرائیور موڈز، الیکٹرو کرومک ریئر ویو مرر اور انجن میں بیلنس شافٹ کا اضافہ شامل ہے جو ڈیزل ویرئنٹ کے این وی ایچ کو بہت زیادہ بہتر بناتا ہے۔ٹریکش کنٹرول سسٹم میں اضافہ کیلئے لمیٹڈ سلپ ڈفرنشل فنکشز کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹویوٹا کے مجاز ڈیلر شپ پر ریگولر بکنگ کے علاوہ، فورچیونر صارفین بہت جلد ون سٹاپ”ٹویوٹا سمارت پرچیز“ کے ذریعے آن لائن آرڈر دے سکیں گے۔ یہ پورٹل صارفین کو گھر میں یا کام کی جگہ پر محفوظ رہتے ہوئے آسان طریقے سے اپنی پسند کی ٹویوٹا مصنوعات خریدسکیں گے۔