کورونا وائرس ، ملک بھر میں مزید23افراد دم توڑ گئے
اموات 2211تک پہنچ گئیں،901نئے کیسز رپورٹ
ملک میں کورونا کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.2فیصد تک پہنچ گئی
اسلام آباد (ویب نیوز) ملک بھرمیں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید23مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد22211تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے901نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.2فیصد تک پہنچ گئی ۔این سی او سی کے مطابق اب تک 1کروڑ19لاکھ 78ہزار339 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ50ہزار696افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک 28لاکھ15ہزار454افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39881افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی ایک کروڑ47 لاکھ 93ہزار793خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں2 لاکھ90ہزار577کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے اتوار کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ54ہزار743تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے9 لاکھ291مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد32241تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1941تک پہنچ گئی۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا۔