لاہور (ویب ڈیسک)
پنجاب بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہونے لگا ۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 7 ہزار 128 شہریوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی جبکہ پنجاب میں اب تک 1 کروڑ 15 لاکھ 73ہزار 307 شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،پنجاب بھر کی مویشی منڈیوں میں 118 موبائل ویکسینیشن کیمپ قائم کردیئے گئے ۔سیکریٹری ہیلتھ نے بتایا کہ پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 364 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا سے 4 اور لاہور میں ایک موت ہوئی۔اس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 10856ہو گئی جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 17412 ٹیسٹ کئے گئے۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں161، راولپنڈی 94، ملتان 22، فیصل آباد 11 اور بہاولپور میں 10 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔سارہ اسلم نے بتایا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.4، راولپنڈی 5.4، فیصل آباد1.7، بہاولپور 3 اور ملتان میں 4 فیصد رہی۔