پنجاب بھر میں فائزر ویکسین کا سٹاک ختم
شہری ویکسینیشن مراکز کے چکر لگا لگا کر تھک گئے
لاہور( ویب نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں فائزر ویکسین کا اسٹاک ختم ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق 15 جولائی تک پنجاب کے 4 اضلاع میں فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز لگتی رہی، مگر 3 روز گزر گئے فائزر ویکسین کی نئی کھیپ محکمہ صحت کو نہیں مل سکی۔محکمہ صحت پنجاب نے کہا کہ فائزر ویکسین کی دوسری ڈوز 21 دن بعد لگنا تھی جن افراد کو فائزر ویکسین کی دوسری خوراک لگنا ہے، وہ ویکسینیشن مراکز کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ۔دوسری جانب فائزر ویکسین کے لیے آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے ویزے کی مدت ختم ہو رہی ہے، نہ جانے کب فائزر ویکسین آئے اور کب انہیں لگ سکے۔