لاہور (ویب ڈیسک)
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے باعث کیا گیا ۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ نئے حکم نامے کے مطابق اسکولوں کی تعطیلات میں 15 ستمبر تک اضافہ کیا گیا ۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی سکولوں پر ہوگا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ گھروں پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 3 ستمبر کو وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کرونا کی بگڑتی صورت حال کے باعث کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔