پنجاب کی عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے لاک ڈاؤن کی شرائظ میں تبدیلی کا فیصلہ ،نوٹیفیکشن جاری
*10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ،12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی جامع منصوبہ بندی
ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی
مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی، تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے
تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ جبکہ12 سال سے کم عمربچوں کی50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ
لاہور (ویب نیوز)
پنجاب کی عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن کی شرائظ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیاگیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم اور NPIs پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔کورونا وائرس پازیٹوٹی شرح کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔*10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ نوٹیفیکشن پنجاب بھر میں 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔صوبہ بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔کاروباری سرگرمیاں اور دفتری امور معمول کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں آوٹ ڈور اجتماعات،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی۔ آوٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی۔ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے۔12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور کے علاؤہ تمام علاقوں میں پازیٹیویٹی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔ان علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے اوقات میں جاری رہ سکیں گی۔ان ڈور تقریبات 300 جبکہ آوٹ ڈور تقریبات 500 مکمل ویکسینیٹڈافراد کی گنجائش کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انڈوراورآوٹ ڈور ڈائیننگ100٪ گنجائش کے ساتھ رات 11-59 تک جاری رہیں گی۔انڈور شادی کی تقریبات 300 جبکہ آوٹ ڈور تقریبات 500 مکمل ویکسینٹڈافراد کی گنجائش کے ساتھ رات11-59 تک جاری رہیںگی۔انہوں نے کہا کہ سینما گھر، جمز اور مزار مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لیے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 100فیصد مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ تمام سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے۔عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول ٹورزم کی اجازت ہو گی۔ زرعی اور صنعتی اداروں کو نوٹیفکیشن سے مکمل استثناء حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں رفرشمنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاون نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے