واشنگٹن (ویب نیوز )
بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں،حملہ کرنیوالوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں، امریکا
امریکا کا کہنا ہے کہ بنوں میں صورتحال سے واقف ہیں، حملہ کرنے والوں پر زور دیتے ہیں کہ قبضہ ختم کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کا اسٹریٹیجک پارٹنر ہے، شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کے لیے پاکستان کی مدد کو تیار ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں امریکا کے پارٹنر ہیں، امریکا دونوں ممالک کے درمیان مثبت ڈائیلاگ دیکھنا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر سے دیکھتے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو مل کر بات کرنا ہوگی، مسئلہ کشمیر پر امریکا کو کہا گیا تو تعاون فراہم کر سکتے ہیں۔ بنوں: سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، فورسز کا آپریشن جاری واضح رہے کہ اتوار کو بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکارشہید اور تین سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں۔