اسلام آباد (صباح نیوز)
تین قرنطینہ ان کے انچارج اور فوکل پرسنزتعینات کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا۔ پہلا قرنظینہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹرمیں قائم کیا گیا جہاں ڈاکٹر سرتاج کو نگران مقرر کر دیا گیا۔دوسرا قرنظینہ حاجی کیمپ مقرر ہے جہاں کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے۔ آئی نائن سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل بلڈنگ کو بھی قرنظینہ میں بدل دیا گیا ہے۔ اس قرنظینہ کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ صورتحال بگڑنے پر مزید قرنطینہ بنانے کے لیے دو نجی ہوٹلز کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔