پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی نیب نے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا
نیب نے چوہدری پرویزالہی کو اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار کرلیا، سیشن کورٹ راولپنڈ ی میں پیش کیا
لاہور(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی نیب راولپنڈی نے دوبارہ حراست میں لے لیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق پرویز الہی کو نظر بندی آرڈر کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے چوہدری پرویز الہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔ قومی احتساب بیور (نیب)نے چوہدری پرویزالہی کو اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار کرلیا، نیب لاہور کی ٹیم پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے لیکر سیشن کورٹ راولپنڈی پہنچ گئی،جہاں انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ اس سے قبل سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کو نظر بندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالہی کو نظربندی کی مدت مکمل ہونے پر رہا کیا گیا۔ پرویز الہی کی نظربندی کے احکامات ڈپٹی کمشنر لاہور نے جاری کئے تھے۔ یاد رہے کہ 19 جولائی کو چوہدری پرویز الہی کو ڈسڑکٹ جیل لاہور سے منتقل کرکے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں نظر بند کردیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے چوہدری پرویز الہی کے 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ پرویزالہی کو صدر پی ٹی آئی ہونے پر سیاسی جلسہ جلوس کیے جانے کے امکان پرنظربند کیا گیا تھا۔