افغان طالبان کی پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 30 طالبان اہلکار ہلاک

افغان طالبان کی پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 30 طالبان اہلکار ہلاک
whatsapp sharing button

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ملکی سرحدوں کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے فوری اور بھرپور ردِعمل دیتے ہوئے ٹی ٹی اے کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آرٹلری فائر سے ٹی ٹی اے کا سیکٹر ہیڈ کوارٹرز تباہ ہو گیا۔

آرٹلری کے پے در پے فائر سے دشمن کی دفاعی لائنیں لرز اٹھیں، ٹی ٹی اے کی 3 پوسٹیں مکمل تباہ، 8 ہلاکتیں جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے، مؤثر کارروائی جاری ہے۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کی جانب سے جارحیت پر فوری ٹینکوں کا استعمال کیا، ٹینک فائر سے طالبان کی پوسٹیں تباہ ہو گئی، ٹی ٹی اے کی متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔

ایف سی کے جوانوں نے انتہائی مہارت سے طالبانوں کو جہنم واصل کیا، خصوصی فوٹیج میں جوانوں کو بارڈر افغان طالبان کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان سکیورٹی فورسز کے افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ جواب میں افغان طالبان رجیم کے 30 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیئے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہوائی ڈرونز کے ذریعے بھی چُن چُن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کی طرف سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار جاری ہے۔

افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، مسجد کو نشانہ بنا ڈالا
 افغان طالبان کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی، مسجد کو نشانہ بنا ڈالا

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز کسی بھی سرحدی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔