ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق . ان کی شہادت پر ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ( سرکاری میڈیا )
خامنہ ای کے قتل کو "ایک عظیم جرم” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ عظیم جرم کبھی لا جواب نہیں رہے گا اور عالم اسلام اور شیعیت کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ پلٹ دے گا اور امریکی صیہونی ظلم و جبر اور جرائم کو مٹا دے گا”۔ صدر مسعود پیزشکیان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای اب مزید نہیں رہے۔ واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے اور ان کی شہادت پر ملک بھر میں سات روزہ تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی۔ ایرانی فوج نے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ ایرانی جنرل اسٹاف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔ دشمنوں کے ہتھیار ڈالنے تک خامنہ ای کی راہ پر گامزن رہیں گے۔
ایران کی صدارت نے بھی خامنہ ای کے قتل کا جواب دینے کا عہد کیا۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خامنہ ای کے قتل کو "ایک عظیم جرم” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ عظیم جرم کبھی لا جواب نہیں رہے گا اور عالم اسلام اور شیعیت کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ پلٹ دے گا اور امریکی صیہونی ظلم و جبر اور جرائم کو مٹا دے گا”۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ آیت اللہ خامنہ ای اب مزید نہیں رہے۔
واضح رہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی بیٹی، داماد، بہو اور نواسی بھی جاں بحق ہو چکے ہیں۔





