تہران ( ویب نیوز ) 

ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد حملے تیز کرتے ہوئے یو ایس ایس ابراہم لنکن کو نشانہ بنا دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس لنکن ان دو طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جنہیں حالیہ ہفتوں میں خطے میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ واحد جہاز ہے جو ایرانی ساحلوں کے نسبتاً قریب موجود ہے۔

اسرائیل میں 9 افراد ہلاک

قبل ازیں، اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ اسرائیل کے بیت شیمش شہر میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 9 ہوگئی، حملے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

سروس کے مطابق یروشلم کے قریب ایک رہائشی عمارت پر براہ راست میزائل لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ اسرائیل میں سب سے مہلک واقعہ ہے جب سے ایران نے ہفتے کی صبح امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کی لہر کا جوابی بیلسٹک میزائل داغنا شروع کیا۔

واشنگٹن (1 مارچ 2026): امریکی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن کے دوران اس کے تین فوجی اہلکار مارے گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں 3 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت اور 5 شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

سینٹ کام کے مطابق کئی دیگر اہلکار معمولی زخموں اور دھماکے کے اثر سے متاثر ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے بعد دوبارہ ڈیوٹی پر واپس لایا جا رہا ہے، بڑے پیمانے پر جنگی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور ہمارا جوابی عمل ابھی ختم نہیں ہوا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ صورتحال مسلسل بدل رہی ہے لہٰذا اہل خانہ کے احترام میں ہم اضافی معلومات اور ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کر رہے، یہ تفصیلات لواحقین کو مطلع کیے جانے کے 24 گھنٹے بعد جاری کی جائیں گی۔

قبل ازیں، اسرائیلی ایمرجنسی سروسز نے بتایا کہ اسرائیل کے بیت شیمش شہر میں ایرانی بیلسٹک میزائل کے حملے میں مرنے والوں کی تعداد 10 ہوگئی، حملے میں کم از کم 27 افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب، ایران کی پاسداران انقلاب فورس نے سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کو چار بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ یو ایس ایس لنکن ان دو طیارہ بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جنہیں حالیہ ہفتوں میں خطے میں تعینات کیا گیا تھا اور یہ واحد جہاز ہے جو ایرانی ساحلوں کے نسبتاً قریب موجود ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے برادر ممالک کو نشانہ نہیں بنا رہا اور جوابی کارروائیوں کا رخ صرف امریکی اہداف کی جانب ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر کیے گئے حملوں سے متعلق عباس عراقچی نے کہا کہ ہمیں خلیج فارس کے دوسری جانب موجود ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہمارے تمام پڑوسیوں کے ساتھ دوستانہ اور اچھے برادرانہ تعلقات ہیں ہم برادر ممالک سے ان تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ اپنے دفاع اور امریکی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی ہے ہم اپنے بھائیوں یا پڑوسیوں پر حملہ نہیں کر رہے بلکہ امریکی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے پاس اپنے دفاع میں کوئی پابندی یا حد نہیں ہے ایک آئینی عمل شروع کردیا ہے اور عبوری کونسل آج قائم کی گئی ہے عبوری کونسل معاملات کو منظم کرنے کےلیے کام کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کا قتل سنگین فعل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ایران اب اپنے دفاع کےلیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے آزاد ہے ایران نے ہمیشہ سفارتکاری کے دروازے کھلے رکھے ہیں امریکا نے مذاکرات کے دوران ہی حملہ کر کے اپنی بدنیتی ثابت کر دی، امریکا نے مذاکرات کے عمل کے دوران ہم پر دوسری بار حملہ کیا، مذاکرات کے دوران حملہ بین الاقوامی آداب اور سفارتی کوششوں کی کھلی توہین ہے ایران نے ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی لیکن امریکی رویہ اس کے برعکس انتہائی جارحانہ رہا ہے۔