امریکا اور اسرائیل سے ثالثی کی کوششیں ہو رہی ہیں، ایرانی صدر کی تصدیق

sharethis sharing button
تہران: (ویب  نیوز)
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل اور ایران میں ثالثی کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ ایرانی صدر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک ثالثی کی کوشش کر رہے ہیں، ثالث ان سے بات کریں جنہوں نے یہ جنگ شروع کی اور ایرانی قوم کو کمزور سمجھا، خطے میں امن چاہتے ہیں لیکن اپنی خودمختاری اور وقار کے دفاع میں کسی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کا مطالبہ نہیں زمینی کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں، اگر ایران پر زمینی کارروائی ہوئی تو یہ امریکی فوج کیلئے تباہ کن ہو سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند نہیں کی، بحری جہاز خود گزرنے سے گریز کر رہے ہیں، جنگ جاری رہی تو ہر آپشن پر غور کریں گے، ایران نے امریکا کے ساتھ کوئی رابطہ رکھا نہ مذاکراتی چینلز کھولے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ گزشتہ ہفتے سے سٹیووٹکوف یا جیرڈ کشنر سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

امریکی صدر کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہsharethis sharing button

واشنگٹن: (ویب  نیوز) امریکی صدر نے ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں کہ تہران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا، قابل قبول رہنما کا انتخاب ہونے کے بعد امریکا اور اتحادی ایران کی ہر ممکن مدد کریں گے، خامنہ ای کا بیٹا مجتبیٰ خامنہ ای ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج اتارنے کا امکان بھی مسترد کردیا ہے، امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ امریکی زمینی فوج بھیجنا وقت کا ضیاع ہوگا، ایران نے بحریہ سمیت سب کچھ کھو دیا، ایران میں اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم بھی تباہ کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل اور دفاعی صلاحیت ختم کردیں گے، ایران نے ڈیل کیلئے کال کی، ہم نے کہا بہت دیر ہوگئی، ایران کے بعد اگلا ہدف کیوبا ہوگا۔