بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دینگے: مسعود پزشکیان

بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دینگے: مسعود پزشکیان

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران پر حملہ کرنیوالوں کیلئے آبنائے ہرمز بند ہے، آبنائے ہرمز ہمارے دوست ممالک کیلئے کھلا ہے، ہم میدان میں بے قابو بیانات اور لاپرواہ دھمکیوں کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

توانائی و خوراک کے ذخائر مستحکم ہیں، بحران کا خدشہ نہیں: ایرانی اول نائب صدر

توانائی و خوراک کے ذخائر مستحکم ہیں، بحران کا خدشہ نہیں: ایرانی اول نائب صدر
تہران: ( ویب  نیوز)
ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ملک میں توانائی اور خوراک کے ذخائر مکمل طور پر مستحکم ہیں اور کسی قسم کی کمی یا بحران کا خدشہ نہیں۔

محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ عوام کی معمول کی زندگی کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترسیلی نظام، بینکاری خدمات اور ادائیگی کے نظام بلا تعطل کام کر رہے ہیں اور ملک میں معمولاتِ زندگی حسبِ معمول جاری ہیں۔

تجارتی آزادی کے احترام تک سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت ممکن نہیں، عباس عراقچی

تجارتی آزادی کے احترام تک سمندری راستوں پر آزادانہ آمدورفت ممکن نہیں، عباس عراقچی
whatsapp sharing button

انہوں نے کہا کہ نہ کوئی انشورنس کمپنی اور نہ ہی کوئی ایرانی مزید دھمکیوں سے مرعوب ہوگا، اگر تجارتی اصولوں کا احترام نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بھی اسی نوعیت کے ہوں گے۔

ایک اور بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند کر دیے ہیں، امریکا نے پہلے بھی ایران کو مذاکرات کے نام پر بدترین دھوکا دیا ہے، علاقائی جنگ نے سفارت کاری کے تمام امکانات کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حملہ نہ کرنے کے امریکی وعدے محض دھوکا اور بدترین تجربہ ثابت ہوئے، اب امریکا پر اعتماد کی کوئی گنجائش باقی نہیں بچی۔