جعلسازوں کا پی ٹی اے کے نام پر فراڈ شروع، ایڈوائزری جاری

جعلسازوں کا پی ٹی اے کے نام پر فراڈ شروع، ایڈوائزری جاری
whatsapp sharing button

ایڈوائزری ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ پی ٹی اے کبھی بھی صارفین سے ذاتی یا خفیہ معلومات طلب نہیں کرتا، پی ٹی اے کے نام پر آنے والی کسی بھی کال، ایس ایم ایس یا ای میل پر اعتماد نہ کریں، پی ٹی اے کے نام سے موصول ہونے والی مشکوک کال یا ای میل کی فوری اطلاع دی جائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے ای میل اور ایس ایم ایس بھیجنے والے کی شناخت لازمی کریں، مشکوک لنکس پر کبھی کلک نہ کریں، سوشل میڈیا، ای میل یا ایس ایم ایس سے موصول ہونے والے مشکوک لنکس آپ کا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں، تاہم کسی بھی مشکوک یا مشتبہ لنک کی پی ٹی اے کو فوری اطلاع دیں۔

پی ٹی اے ایڈوائزری کے مطابق اپنی ذاتی معلومات ، پاسورڈ ، پن کوڈ ، شناختی کارڈ نمبر اور بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔