عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، برطانوی وزیرِاعظم،چینی وزارت خارجہ،قط ی وزیراعظم اور وزیر خارجہ، صدر رجب طیب اردگان،سعودی وزارت خارجہ، صدر ایمانوئل میکرون اور جاپان کی وزیراعظم کے خیرمقدمی بیانات
لیڈ (امن کا سورج طلوع) معاہدے امن، پاکستان میزبان گا ( وزیراعظم شہباز شریف )
چینی وزارت خارجہ کہا کہ چین علاقائی تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔ قطری وزیراعظم
تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی،امریکی صدر ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشکل حالات میں دانش اور صبر کا مظاہرہ کرنے والی مذاکراتی ٹیم اور امیر قطر تمیم بن حمد کے انتہائی اہم کردار کا معترف ہوں۔
عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعث فخر ہے، خلوص، استقامت اور دانشمندی سے اس مشکل مرحلے کا پار کیا، نائب وزیر اعظم کی امن عمل کیلئے غیر معمولی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں، اس جنگ کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا اور اس کی معیشت لرز گئی اور پاکستان کی معیشت پر بھی بے پناہ اثر آیا جو اب تک جاری ہے

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج دنیا نے امن کا تاریخی سنگ میل عبور کیا، جنگ کے بعد امن کا سورج طلوع ہوگیا ہے، 3 ماہ 16 دن کی بے پناہ آزمائشوں کے بعد ایران،امریکا نے تمام محاذوں پر جنگ کے مستقل خاتمے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاریخی معاہدے کی باضابطہ تقریب 19 جون کو جنیوا میں ہوگی، جنیوا میں ہونے والی تقریب کا میزبان پاکستان ہوگا، پاکستانی قوم سمیت عالمی برادری کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایوان کے ہر رکن اور تمام رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف، صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو کا مشکور ہوں، یہ تاریخی معاہدہ سفارتکاری اور مذاکراتی عمل کی کامیابی ہے، یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ یہ امن اور مکالمے کی فتح ہے، یہ سفارتکاری کی کامیابی ہے اور جنگ کی تباہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشکل حالات میں دانش اور صبر کا مظاہرہ کرنے والی مذاکراتی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، اس کٹھن اور صبر آزما عمل میں امیر قطر تمیم بن حمد کے انتہائی اہم کردار کا معترف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان کا بھی مشکور ہوں، مذاکراتی عمل کی کامیابی میں عظیم دوست صدر شی جن پنگ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنگ کے شعلوں کو روک کرامن کیلئے ہماری مخلصانہ کاوشوں کو کامیابی ملی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ذکر کیے بغیر تقریر نامکمل ہے، فیلڈ مارشل نے جنگ کے شعلے ماند کرنے اورامن کیلئے دن رات کاوشیں کیں، قومیں ایسے قیمتی لمحات کیلئے صدیوں انتظار کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم لمحہ وطن عزیز کے ہر شہری کیلئے باعث فخر ہے، خلوص، استقامت اور دانشمندی سے اس مشکل مرحلے کا پار کیا، نائب وزیر اعظم کی امن عمل کیلئے غیر معمولی کوششیں بھی قابل ستائش ہیں، معیشت پر دباؤ کے باوجود قوم نے ملک پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی امن عمل میں اہم امور انجام دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا اور اس کی معیشت لرز گئی اور پاکستان کی معیشت پر بھی بے پناہ اثر آیا جو اب تک جاری ہے، میں عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت اس امن معاہدے کے نتیجے میں عالمی معاشی استحکام کے ثمرات ہر پاکستانی کو پہنچائے گی۔
انہوں نے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی کامیابی ہے اور آج دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان امن، استحکام اور مکالمے کا علمبردار ملک ہے۔

برطانوی وزیرِاعظم نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں جنگ کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
برطانوی وزیرِاعظم نے امریکا ایران معاہدے کیلئے ثالثی کے عمل میں کردار ادا کرنے والے ممالک پاکستان، قطر اور دیگر کو سراہا۔
چین نے امریکا اور ایران کے درمیان پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت کے متن پر اتفاق رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پیش رفت میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چین علاقائی تنازعات کے حل کے لیے سفارتی اور سیاسی ذرائع کی حمایت جاری رکھے گا۔
قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اپنے بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، قطر اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور ان تمام علاقائی و بین الاقوامی فریقوں کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے اس سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے میں کردار ادا کیا۔
تیونس میں ایرانی سفارتخانے نے امریکا اور ایران معاہدے میں پاکستانی کردار کو سراہا اور کہا کہ تاریخ بعض اوقات دلچسپ موڑ لیتی ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے امریکی صدر کو ایک اور اسلامی جمہوریہ ملک پاکستان سے رجوع کرنا پڑا، اس صورتحال کو ایک تاریخی ستم ظریفی ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر معاہدے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ میں امریکا اور ایران کے درمیان مغربی ایشیا میں تنازع کے خاتمے پر طے پانے والی مفاہمت کا خیرمقدم کرتا ہوں، اس تنازع نے دنیا بھر میں سنگین معاشی خلل پیدا کیا اور کئی ممالک میں جانی نقصان کا باعث بنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو امید ہے کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد خطے میں امن و استحکام کی بحالی میں مدد دے گا اور بحری آمدورفت اور تجارت کی آزادی کو یقینی بنائے گا، ہم توقع رکھتے ہیں کہ باقی ماندہ امور پر ہونے والی بات چیت ایک پائیدار حتمی معاہدے تک پہنچے گی۔
سعودی وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں کے خاتمے اور 60 دن کے اندر تفصیلی مذاکرات شروع کرنے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے تاکہ ایک مستقل معاہدے تک پہنچا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک پائیدار امن معاہدہ وہ ہو گا جو علاقائی ریاستوں کے سکیورٹی مفادات کو مدنظر رکھے اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر قائم رہے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔
ترک صدر نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ معاہدے پر دستخط سے قبل ایسے بیانات، اشتعال انگیزیوں اور اقدامات سے گریز کریں جو کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتے ہوں، تمام متعلقہ فریقوں کو ممکنہ تخریب کاری یا امن عمل کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے خلاف بھی ہوشیار اور محتاط رہنا چاہئے۔
جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے اس معاہدے کو بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مفاہمتی یادداشت پر مستقل اور مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے معاہدے پر تیزی سے عملدرآمد کی امید ظاہر کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی بحالی کو اہم قرار دیا اور تمام فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس مثبت پیش رفت کو برقرار رکھیں، اگرچہ صورتحال اب بھی نازک ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری اور بغیر کسی شرط کے دوبارہ کھولا جانا چاہئے۔
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے ایران امریکا معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ پائیدار اور دیرپا امن کا باعث بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے پرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا، آبنائے ہرمز کی بحالی توانائی کی قیمتوں اور معیشتوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔
برطانیہ، فرانس، جرمنی اوراٹلی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، واضح اور قابل تصدیق اقدامات پر ایران پرپابندیوں میں نرمی کی جائے گی، آبنائے ہرمز کا فوری اور غیر مشروط کھلنا ضروری ہے، یورپی ممالک نے لبنان کی خود مختاری اور استحکام کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دونوں ممالک کو معاہدے پر پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام تنازع کے پرامن حل کی جانب ایک بڑا اور اہم قدم ہے۔





