مسلم لیگ حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، منظوری کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

لیڈ ( گلگت بلتستان حکومت ) پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اتفاق

رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نےگفتگو میں تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔ نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعظم نے تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹر ) حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔

وزیراعظم نے تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے جیونیوز  سےگفتگو میں تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔

نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔  ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ  روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات  اور  رابطوں کے بعد حکومت  سازی  پر اتفاق ہوا۔  ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ  سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔