امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیئے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
سپر (ایران امریکا معاہدہ) شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ ( مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے)
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہوگا۔ شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف کو آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، ایران امریکا معاہدے کے مطابق ابتدائی مذاکرات کل برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط ہو چکے ہیں اس لیے دورہ منسوخ کیا۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط پہلے ہی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیئے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر مسعود پزشکیان کی تصاویر جاری کی گئی ہیں، جن میں انہیں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہبازشریف نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ایم او یو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، ایران آبنائے ہرمز دوبارہ کھولے گا اور امریکا بحری ناکہ بندی ختم کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ بطور ثالث میں نے بھی اس معاہدے کی توثیق کی ہے، تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز 19 جون سے ہوگا۔
وزیراعظم نے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اور صدر پزشکیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد معاہدہ خطے میں مشترکہ خوشحالی کی بنیاد بنے گا۔
شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹویٹ میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی سفارتکاری نے ممکنہ بڑے تصادم کو روکا، وزیراعظم نے امریکی مذاکراتی ٹیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت بے لوث خدمات اور فیصلہ کن کردار سے تاریخی پیشرفت ہوئی۔

دوسرا انٹرو
اسلام آباد ( خصوصی رپورٹر )
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کو آج سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا، ایران امریکا معاہدے کے مطابق ابتدائی مذاکرات کل برگن اسٹاک ریزورٹ میں ہوں گے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میمورنڈم آف انڈر سٹینڈنگ پر دستخط ہو چکے ہیں اس لیے دورہ منسوخ کیا۔
ذرائع کے مطابق تکنیکی مذاکرات علیحدہ کیے جائیں گے جن میں مختلف معاملات زیرغور آئیں گے جو ایم او یو (MOU) کا مجموعی طور پر حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پربطور ثالث دستخط کیے، امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی معاہدے پر دستخط کردیے، وزیراعظم شہباز شریف کو آج وفد کے ساتھ سوئٹزرلینڈ روانہ ہونا تھا تاہم ان کا یہ دورہ منسوخ ہوگیا۔





