مسلم لیگ حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، منظوری کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاؤسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی نوید قمر نے جیونیوز سےگفتگو میں تصدیق کی ہےکہ ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا ہے، گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے حوالے سے اتفاق ہوا ہے۔
نوید قمرکا کہنا تھا کہ گورنر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے ن لیگ کو ملیں گے جب کہ گلگت بلتستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی ملاقات اور رابطوں کے بعد حکومت سازی پر اتفاق ہوا۔ ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی ن لیگ کے ووٹ سےگلگت بلتستان میں اپنی حکومت بنائےگی۔





