سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کی سرحد پر افغان طالبان رجیم کے 4 ڈرونز مار گرائے.اگر افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی یا سرحد پار کارروائیاں جاری رکھیں تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی. افغانستان کو وارننگ

لیڈ (افغانستان،دہشت گردوں کیخلاف کارروائی)  من گھڑت بھارتی بیان مسترد

(ترجمان دفتر خارجہ )

بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مسلسل دبانے میں مصروف ہے، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، اس لئے اس کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔ دفتر خارجہ 

اسلام آباد: (خصوصی رپورٹر ) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی بیان کو من گھڑت قرار دے کر مسترد کردیا

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے، افغانستان میں پاکستان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں پر بھارت کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی جائز کارروائیاں کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مسلسل دبانے میں مصروف ہے، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے، بھارت افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ملک کا کردار ادا کر رہا ہے، اس لئے اس کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ ایک ملک جو ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہو اس کی جانب سے بیان آنا مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ممکن اور ضروری اقدام اٹھاتا رہے گا۔

دوسرا انٹرو

راولپنڈی: (خصوصی  رپورٹر ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرونز پروازیں ہوئیں جس پر پاکستان نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 30 جون کو افغان طالبان رجیم نے اپنی زیر انتظام سر زمین سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں کی مبینہ سرپرستی کے تسلسل میں بلوچستان کی سرحد کی جانب 4 ابتدائی نوعیت کے ڈرون بھیجے، پاکستان کے مضبوط فضائی دفاعی نظام نے ان تمام ڈرونز کی فوری نشاندہی کر لی۔

جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید دفاعی اقدامات کے ذریعے چاروں ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا، بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث مبینہ طور پر دشمن کے تمام عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے اس نوعیت کی کارروائیوں کا مقصد اپنی حکومت کے زیرِ اثر مشکلات کا شکار افغان عوام کی توجہ ہٹانا ہے، افغان طالبان کو یہ احساس کرنا چاہیے کہ ان کا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان کو اپنے عوام کو ایسے اقدامات اور بیانات کے ذریعے مطمئن کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے دہشت گردی کی سرپرستی ترک کرنی چاہیے اور پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ساتھ ہی خبردار کیا گیا کہ اگر افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی یا سرحد پار کارروائیاں جاری رکھیں تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کی مسلح افواج ملک کے چپے چپے کے دفاع کیلئے مکمل طور پر چوکس اور ہر وقت تیار ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے یا عوام کے جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی سرحد پار مہم جوئی یا اشتعال انگیزی کا فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب آپریشن غضب للحق کے تحت دیا جاتا رہے گا۔