اسلام آباد:(( مانیٹرنگ ڈیسک ) منگی ڈیم اور خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 5 جولائی سے اب تک 75 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگی ڈیم پولیس سٹیشن پر مبینہ دہشتگرد حملے کے بعد پاک فوج، ایف سی اور بلوچستان پولیس کی جانب سے ’ آپریشن شبعان‘ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیوں کے ذریعے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔
اِسی طرح 6 اور 7 جولائی کو 26 مبینہ دہشتگرد ہلاک کیے گئے تھے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کے بعد آپریشن شبعان میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 39 بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج صبح خضدار کے زیدی علاقے میں پولیس سٹیشن پر ہونے والا مبینہ حملہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، خٹک ڈیم آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
سکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشتگردوں کی ہلاکت کی تصدیق کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ ہیلی کاپٹر آپریشنز میں مزید 5 سے 6 دہشتگردوں کے مارے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 جولائی سے جاری آپریشن ’شبعان‘ اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 75 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔
پشاور: (بیورو چیف ) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
سی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے، خٹک ڈیم آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد کمانڈر زاہد گروپ سے تعلق رکھتے تھے۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر زاہد گروپ سے تھا، جو متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے مقدمات میں مطلوب تھے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔
سنٹرل پولیس آفس نے واضح کیا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پولیس کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔






