ایران کے شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے، ان کی آخری رسومات میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں مختلف ممالک کے سربراہ، اعلیٰ عہدیدار اور مذہبی وفود بھی شامل تھے۔
(شہید رہبرمشہَد میں سپرد خاک ) علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا: سربراہ پاسداران انقلاب
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا اور اسرائیل ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ بنیامین نیتن یاہو
اسرائیلی فوج کے مطابق یحییٰ سعید محمد حمدان کو ایک فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، فوج نے ان پر 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی فورسز کے لیے فوری خطرہ تھے، اسی لیے انہیں ہدف بنایا گیا۔
تہران (ما نیٹرنگ ڈیسک ) ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی نے رہبرِ انقلاب آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔
جنرل احمد واحدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا قتل تاریخ کی یادداشت سے کبھی مٹایا نہیں جا سکے گا، انصاف کی مکمل فراہمی اور ذمے دار عناصر، خصوصاً بچوں کی قاتل امریکی فوج کو مناسب سزا دینا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور تمام دشمن یہ جان لیں کہ اس بزدلانہ قتل کے ذریعے وہ مزاحمت کا پرچم ہرگز سرنگوں نہیں کر سکتے، شہداء کے خون کا بدلہ لینا اور اس کے ذمے داروں کو سزا دینا ایران کا حتمی، جائز اور ناقابلِ فراموش مطالبہ رہے گا۔
ایران کے شہید رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امام رضا کے روضے کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا ہے، ان کی آخری رسومات میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں مختلف ممالک کے سربراہ، اعلیٰ عہدیدار اور مذہبی وفود بھی شامل تھے۔
تل ابیب: (ما نیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملے کے دوران حماس کے کمانڈر یحییٰ سعید محمد حمدان کو شہید کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یحییٰ سعید محمد حمدان کو جمعرات کے روز ایک فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، فوج نے ان پر 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی فورسز کے لیے فوری خطرہ تھے، اسی لیے انہیں ہدف بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی‘، نیتن یاہو کی ایران کو سخت وارننگ
تل ابیب: (ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاری تنازع ابھی ختم نہیں ہوا اور اسرائیل ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی فضائیہ کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی قومی سلامتی کا سب سے اہم ستون اس کی فضائی برتری ہے، جسے ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کو شدید نقصان پہنچا، تاہم اب بھی نئے سکیورٹی چیلنجز سامنے آ رہے ہیں، ان کے بقول اسرائیل ان خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خواہ اس مقصد کے لیے کوئی معاہدہ موجود ہو یا نہ ہو۔
نیتن یاہو کے مطابق اگر اسرائیل نے بروقت کارروائی نہ کی ہوتی تو ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ سکتا تھا، انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ہمارے سامنے نئے چیلنجز مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر مبنی مفاہمتی فریم ورک شدید دباؤ کا شکار بتایا جا رہا ہے اور خطے میں دوبارہ کشیدگی بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ تل ابیب ایران کے خلاف اپنی سخت پالیسی برقرار رکھنا چاہتا ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال آئندہ دنوں میں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔








