وزیرِ اعظم کی حکومتی ترجیحات کی راہ میں رکاوٹ بننے  اور بجلی گیس جیسی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت

  تعمیرات کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔عمران خان

تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری ان سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائے

کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے،وزیر اعظم کی اجلاس میں گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وزیرِ اعظم عمران خان  نے حکومتی ترجیحات کی راہ میں رکاوٹ بننے  اور بجلی گیس جیسی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن کی ہدایت کردی  وزیراعظم نے کہا ہے کہ   ملکی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات زائل کرنے، معاشی عمل کو تیز کرنے اور خصوصا نوجوانوں کو نوکریوں اور غریب عوام کے اپنی چھت کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تعمیراتی شعبے کا فروغ کلیدی کردار کا حامل ہے لہذا یہ شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔   وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری ان سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے  جمعرات کو  نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے  ہفتہ وار اجلاس میں کیا جو ان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان کے تیرہ نمائندگان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ اجلاس میں تعمیراتی شعبے میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور اسکے نتیجے میں شروع ہونے والی سرگرمیوں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔بیان کے مطابق  اجلاس میں ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز آف پاکستان   کے نمائندگان کی جانب سے تعمیرات کے شعبے میں حکومت کی جانب سے تاریخی مراعات اور آسانیاں فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ نجی بنکوں کی جانب سے تعمیراتی سرگرمیوں کے لئے بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے جس کا کریڈٹ بلا شبہ موجودہ حکومت اور سٹیٹ بینک کو جاتا ہے ۔ این او سی اور اجازت ناموں کے عمل کو آسان بنانے سے تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے: نمائندگان کی جانب سے آئندہ تین سے چار ماہ میں مختلف منصوبے شروع کرنے کی یقین دہانی جس کے نتیجے میں 1370 ارب روپے کی معاشی سرگرمی پیدا ہوگی۔ ان منصوبوں میں ایک لاکھ کے قریب رہائشی یونٹس کی تعمیر بھی شامل ہے۔   آباد کی جانب سے تعمیراتی شعبے میں دی جانے والی مراعات کا بھرپور فائدہ اٹھانے  اور اربوں روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع کرنے  کی یقین دہانی پر وزیرِ اعظم نے  اظہار اطمینان کیا ہے۔ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور ڈویلپرز  اور بلڈرز کے لئے آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کی جانب سے اہم پیش رفت کی گئی ہے  ۔  تعمیرات کے شعبے میں این او سیز و دیگر منظوریوں کے لئے درخواستوں کے عمل کو آن لائن بنانے اور سالہا سال التوا کا شکار رہنے والی درخواستوں کو دنوں میں نمٹانے کو یقینی بنانے کے لئے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے جدید پورٹل قائم کردیا گیا ہے  چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعظم کو پورٹل کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں پورٹل کی خصوصیات، طریقہ کار، چیف سیکرٹری آفس سے پورے نظام کی مانیٹرنگ اور درخواستوں پر مقررہ مدت میں حکومتی اداروں کی جانب سے این او سیز و دیگر منظوریوں کے عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی سہولت کے لئے پنجاب کے نو ڈویژن میں ای خدمت مراکز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں ون ونڈو سہولت فراہم  کی جا رہی ہے۔ 14 اگست تک ای خدمت مراکز کا دائرہ کار تمام ضلعوں تک بڑھا دیا جائے گا۔٭  وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ پورٹل کی بدولت ڈویلپرز اور بلڈرز اپنے گھروں اور دفاتر میں بیٹھ کر درخواست اور متعلقہ دستاویزات آن لائن جمع کرا سکیں گے جن پر مقررہ مدت میں فیصلہ سازی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔  وزیرِ اعظم نے پورٹل کے قیام اور اس کو فعال بنانے کے حوالے سے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیرِ اعظم کی دیگر صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کو اسی طرح کی پورٹل اور ون ونڈو سہولت کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔  وزیرِ اعظم نے کہا کہ پورٹل، موبائل ایپلیکیشن اور آن لائن نظام کا مقصد نظام میں انسانی مداخلت کو کم سے کم کرنا اور پورے نظام کی شفافیت اور کارکردگی و فعالیت (efficiency) کو یقینی بنانا ہے۔  نئی تعمیرات خصوصا ہاؤسنگ یونٹس اور ہاؤسنگ کالونیز اور کمرشل عمارتوں میں بجلی اورگیس جیسی سہولیات کی فراہمی کو بروقت یقینی بنانے کے لئے وفاقی سطح پر ہیلپ لائن اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات زائل کرنے، معاشی عمل کو تیز کرنے اور خصوصا نوجوانوں کو نوکریوں اور غریب عوام کے اپنی چھت کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تعمیراتی شعبے کا فروغ کلیدی کردار کا حامل ہے لہذا یہ شعبہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ کاروباری برادری ان سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھائے۔ کاروباری برادری تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے، حکومت ہر ممکنہ تعاون کے لئے پرعزم ہے: وزیرِاعظم ٭  وزیرِ اعظم نے تمام چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ حکومتی ترجیحات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے سرکاری اہلکاروں  اور بجلی گیس جیسی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا باعث بننے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن یقینی بنایا جائے۔

#/S