خیبر ،مظاہرین کا شجرکاری مہم پر دھاوا ،پودے اکھاڑدیئے
انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہماری زمینوں پر بغیر پوچھے شجرکاری مہم کے بہانے پودے کس قانون کے تحت لگا رہے
شجرکاری کے بعد ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں،مظاہرین کا موقف
مظاہرین کے احتجاج پر منتخب نمائندے، ٹائیگر فورس، ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھاگ گئے
خیبر(ویب ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبر میں شجرکاری کے فورا بعد احتجاجی مظاہرین نے لگائے گئے پودوں پر حملہ کر کے تمام پودے اکھاڑ دیے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں شجرکاری کا ایک بڑا منصوبہ افتتاح ہونے سے پہلے میدان جنگ بن گیا، شجرکاری کیلئے رکھے گئے پودوں پر مظاہرین نے یلغار کردی۔ مظاہرین نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ ہماری زمینوں پر بغیر پوچھے شجرکاری مہم کے بہانے پودے کس قانون کے تحت لگا رہے ہیں، یہ شجرکاری کے بعد ہماری زمینوں پر قبضہ کر لیتے ہیں۔شجرکاری مہم کا افتتاح پی ٹی آئی ایم این اے، اقبال آفریدی اور ایم پی اے شفیق نے کیا تھا تاہم مظاہرین کے احتجاج پر منتخب نمائندے، ٹائیگر فورس، ضلعی انتظامیہ اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھاگ گئے۔mk
#/S