فیصل آباد(صباح نیوز)

فیصل آبادمیںوزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت قائم کئے گئے3 سنٹرزمیںفراڈ کے ذریعے خواتین سے رقم ہتھیانے کے الزام  4 افرادکوحراست میںلے کران کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے جن میں2سرکاری ملازم بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ایک ملزم نے80خوا تین  سے لاکھوںروپے کے فراڈکااعتراف بھی کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق  چک جمرہ میںنویدنامی شخص خواتین کے انگوٹھے لگواکرانہیںرقم فراہم کرنے کی بجائے اپنے پاس رکھتارہا۔خواتین کی  شکایات پراسسٹنٹ کمشنرکی مدعیت میںملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔تاندلیانوالہ کے ڈی پی ایس کالج میںبنائے گئے سنٹرمیںبائیومیٹرک تصدیق کے بعدخواتین کی رقم نکلوانے کے انکشاف کے بعداسسٹنٹ کمشنر اسامہ شارون نیازی کے نوٹس پر2سرکاری  ملازمین مدثر اورزین العابدین کوحراست میںلے لیاجوچک431گ۔ب کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران دونوں ملزموںنے مبینہ طورپررقم ہتھیانے کااعتراف کرلیا ہے۔مطابق جھنگ بازار کے علاقہ میں احساس کفالت سنٹر کے دورہ کے موقع پر ایک خاتون نے شکایت کی کہ ریٹیلر نے 12 کی بجائے 11 ہزار روپے ادا کئے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیدایوب بخاری نے فوری طور پر انکوائری کرکے رقم کی خرد برد پرکارروائی کی اور ملزم کے خلاف  تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ درج کرادیا۔ ادھرضلع میں احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت گذشتہ تین روز کے دوران 18 سینٹرز سے 30267 مستحق خواتین میں 36کروڑ 32 لاکھ4 ہزار روپے کی مالی  امداد تقسیم کردی گئی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی نے مختلف سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے بتائی.انہوں نے بتایا کہ تین ایام میں ریکارڈ خواتین میں مالی امداد تقسیم کی جاچکی ہے اورتمام سنٹرز پر رجسٹرڈ خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد انہیں 4 سے 5 منٹ کے مختصر وقت میں امداد یقینی بنائی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر پینے کے پانی،خواتین کے سایہ میں بیٹھنے سمیت واش روم کی سہولت اور دیگر ضروری انتظامات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ سینٹرزپر انسداد کورونا وائرس کے تحت  آنے والی خواتین کے لئے داخلی گیٹ پر ہیڈ سینیٹائزرکی موجودگی یقینی بنائی جارہی ہے اورکورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر خواتین کو کم ازکم ایک میٹر کے فاصلے پر بٹھایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پولیس کے ساتھ پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔