حکومت کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی

اسلام آباد (صباح نیوز)

وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں پھنسے 4 پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے 11 اپریل سے 19 اپریل تک خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ وطن واپس آنے والے 2 ہزار افراد کے بلا معاوضہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں اور وہ 14 روز تک کے لیے قرنطینہ مراکز میں ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی صوبائی حکومتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مکمل انتظامات کریں بلکل وہسے ہی جس طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی حکومت نے کیے ہیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ خصوصی پروازوں کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد کراچی، لاہور اور پشاور کے ہوائی اڈے کھول دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے اپنے ہوائی اڈوں کے قریب قرنطینہ مرکز قائم کرنا شروع کردیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق فیصلہ زیر التوا ہے، متحدہ عرب امارات میں 20 ہزار پاکستانی موجود ہیں جبکہ اب بھی بہت سارے پاکستانی ایران اور سعودی عرب میں ہیں جنہیں واپس لایا جائے گا۔وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے خصوصی پروازوں کے لیے ہوائی اڈے کھولنے، قرنطینہ مراکز قائم کرنے کو کہا گیا ہے۔

Editor

Next Post

ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا

اتوار اپریل 12 , 2020
ملتان(صباح نیوز) ملتان کے نشتر اسپتال میں کورونا کے خوف کے باعث صفائی کا عملہ کام چھوڑ کر چلا گیا ہے۔ یاد رہے کہ نشتر اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت 18ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں خوف پھیل گیا ہے۔ محکمہ […]